سیاست میں آنے کا مقصد شہر کی محرمیوں کا ازالہ اور اپنے وارڈ میں سلیب ،سیوریج کا نظام بہتر کرنا ہے: ضیاء نیازی

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے وارڈ نمبر۱۶سے جنرل کونسلر کے امیدوار ضیاء نیازی کے اعزاز میں حاجی نجیب اللہ ،نسیم خا ن ،ضیاء اللہ ،توصیف خان ساجد خان جاجی کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ضیاء نیازی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور جب بھی موقع ملا اپنے وارڈ کے ترقیاتی کام کرائے۔ انشاء اللہ اس وقت سیاست میں صرف اس لیے آئے ہیں کہ داؤدخیل شہر کی محرمیوں کا ازالہ کریں اور اپنے وارڈ میں سلیب ،سیوریج کا نظام بہتر کریں۔ گزشتہ روز بھی داؤدخیل ٹاؤن کمیٹی کے ڈیڑھ کروڑ روپے جو کہ ٹی ایم او ہضم کرنا چاہتاتھا انہیں رکوا دیا گیا تاکہ وہ رقم داؤدخیل کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو۔ سابق کونسلر امین اللہ خان نمبر دار ،خلیل خان مزدور رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وارڈ کی عوام کے لیے بہتر اور موضوع امیدوار سامنے لائے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ضیاء اللہ خان جیت کر اپنے وارڈ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کرئے گا اور ہم بھی ان کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہونگے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/htos7sg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *