سپہ وطن

Print Friendly, PDF & Email

تبصرہ نگار: ڈاکٹر صغرا صدف
ڈائریکٹر جنرل پلاک ۔لاہور

محمد طاہر تبسم درانی ایک جانے پہچانے کالم نگار ہیں ، طاہر درانی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ وطن کی آن سے جُڑے ہوئے ہیں اُن کے اندر بھی ایک سپاہی کا جذبہ پنہاں ہے جو انہیں ہر وقت مقدس دھرتی کی سلامتی اور خیر کے لیے متحرک رکھتا ہے ۔اُن کی تحریروں میں پاک فوج سے محبت کا عنصر نمایاں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس مُلک کو چاروں طرف سے حملہ آور دشمنوں سے بچانے کے لیے پاک فوج ہر وقت چوکس ہے۔اس لیے ہر شہری کو حق کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ ’’سپہ وطن ‘‘ اُنکی کتاب کا ایک ایک حرف وطن کی محبت میں بھیگا ہوا ہے ، کو پڑھ کر دل میں تشکر کا احساس جاگا،میری دعا بھی ہے کہ ہمارے وطن میں طاہر درانی جیسے لکھاری اور خیرخواہ جب تک زندہ ہیں اِس ملک کو کوئی خطرہ نہیں۔یہ کتاب اپنے اندر کئی حیرتیں سمیٹے ہوئے ہے اس کا انتساب آرمی چیف جناب قمر جاوید باجواہ کے نام ہے ، اس کا آغاز اسلام کے اولین شہداء سے کیا گیا ہے ۔ جہاد پر ایک پورا باب موجود ہے اس کے بعد پاک فوج کے شہداء جنہوں نے بڑے کارنامے سرانجام دیے لیکن عام لوگوں تک نہ پہنچ سکے اُن کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔میں سمجھتی ہوں یہ کتاب خیراج تحسین بھی ہے ایک معاہد ہ بھی، اک اعلان بھی ہے کہ ہم پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب اس دھرتی کے سپاہی بن کر 1965ء کی جنگ والا جذبہ بیدار کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ میں دُعا گو ہوں کہ طاہر تبسم درانی کے لکھے حروف کو لوگوں کے دلوں تک رسائی حاصل ہو اور وہ بھی اپنے وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کی سعی کریں۔یہ وطن ہے تو ہم ہیں ،یہی ہمارا اثاثہ ہے ہماری آن ہے ہماری شان ہے ۔ پاک فوج زندہ باد۔

Short URL: http://tinyurl.com/ycwjxsdj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *