سنیپ چیٹ نے بلیوں کے لیے فلٹر متعارف کروا دیے

تصاویر شیئر کرنے والی ایپ سنیپ چیٹ نے اب اپنے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف کروائے ہیں جو کہ بلیوں پر لگائے جائیں گے۔
ماضی میں کمپنی کے فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر پر انسانوں اور کچھ قسم کے کتوں کے چہروں کے فلٹر موجود تھے۔
اب سنیپ چیٹ لینز نامی سافٹ ویئر سے بلیوں کے چہرے پر ٹوپیاں، عینکیں اور بریڈ کے سلائس لگائے جا سکیں گے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سنیپ چیٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔
اپریل اور جون کے مہینوں میں کمپنی کے روزانہ استعمال کے صارفین کی تعداد تیس لاکھ گر کی 18 کروڑ 80 لاکھ رہ گئی۔
Short URL: http://tinyurl.com/yd4v2vmk
QR Code: 
Leave a Reply