سرزمین فاروق آباد کے سپوت ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا شکیل بیگ حرکت قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی کو جاملے

Print Friendly, PDF & Email

سرزمین فاروق آباد کے سپوت ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا شکیل بیگ حرکت قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی کو جاملے، مرزا شکیل نے میٹرک گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد سے ٹاپ پوزیشن میں کی۔ ایف ایس سی گورنمنٹ کالج لاہور سے ٹاپ پوزیشن میں کی۔ ایم بی بی ایس کی ڈگری کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اے ایس پی کے عہدہ پر تعینات ہوئے، اے ایس پی پشاور، اے ایس پی لاڑکانہ، اے ایس پی ماڈل ٹائون لاہور، اے ایس پی کینٹ، وائس پرنسپل چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر، ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور، تعینات رہے۔ آپ ریلوے میں اعلی پوسٹ پر فائز رہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے چیف سیکورٹی آفیسر تعینات رہے، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس، سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ایلیٹ، ڈی آئی جی رینج کرائم، اے آئی جی فنانس بلوچستان کے اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ہیں وہ اتوار صبح تقریبا دس بجےاپنے آفس میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم نے پسماندگان میں چودہ سالہ ایک بیٹی اور سات سالہ ایک بیٹا چوڑا ہے۔ مرحوم مرزا شکیل بیگ دس بہن بھائی تھے۔ جن میں قابل ذکر مرزا محمد عرفان ہیں جو موٹر وے پولیس میں بطورِ انسپکٹر تعینات ہیں۔ ان کے والد محترم ادریس ایس ڈی او واپڈا ریٹائرڈ ہوئے اور چچا مرزا یعقوب ایس ای واپڈا ریٹائرڈ ہو کر فوت ہوئے۔ ان کی نمازِ جنازہ رات نو بجے واپڈا ٹائون لاہور میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبہ سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 1,534 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jz9qmcb
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *