سرائیکی زبان اور جغرافیہ کو بچائیں۔۔۔۔ از کامران لاکھا، جام پور

Print Friendly, PDF & Email

مکرمی! سرائیکی زبان دنیا کی ایک پرانی زبان ہے ۔یہ وسطی پاکستان میں بولی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ دنیا کے کئ اور ممالک میں بھی بولی جاتی ہے۔ یہ انڈو آریائی خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔لیکن اس کی بنیادوں میں قدیم افریقی زبان کے ساتھ منڈرای اور دراوڑ زبانوں کے اثرات بھی ہیں۔ اس زبان میں خصوصی طور پر چار درآمدی آوازیں ہیں جو سندھی کے علاوہ کسی دوسری ہند آریاءی زبان میں نہیں ملتیں
سرائیکی علاقائی زبان کے طور پر طویل عرصے سے موجود تھی لیکن پاکستان میں اسے علیحدہ لسان کے طور پر 1981ء کی مردم شماری میں تسلیم کیا گیا۔ 1818ء میں ملتان پر رنجیت سنگھ کے قبضے تک ریاست ملتان ایک خودمختار ریاست کے طور پر اپنی جداگانہ شناخت رکھتی تھی اور ملتان خطے کا ایک اہم علمی و تہذیبی مرکز سمجھا جاتا تھا سرائیکی تہذیب ھزاروں سال پرانی ھےاسی تہذیب کو ہی وادی سندہ کی تہذیب کہا جاتا سرائیکی زبان کا اثر اس خظے کی تمام زبانوں پر موجود ھے سندھ دریا اور اس کے معاون دریاوں پر مشتمل یہ خطہ ہمشہ ہی تہذیب وتمدن کا مرکز رھا جہاں آپ کو یہاں پر ہڑپہ جیسے شہروں کت کھنڈرات ملتے ہیں وہی پر آپ کو ملتان جیسا زندہ شہر بھی ملتا ھے جو بائبل اور نینیوا یا مصر کی تہذیب سے بھی پرانا شہر ھے جو آج بھی زندہ ھے۔
سرائیکی زبان تہذیب پر ١٨١٨ میں سکھ کے قبضے اور بعد میں انگریز کی سول انجیرنگ نے بہت برا اثر ڈالا ھے آج ہماری تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے کہیں ہمیں ڄانگلی کہا جا رھا اور سرائیکی زبان اور ثقافت کو پنجابی کا حصہ قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ھے۔ساتھ ساتھ سرائیکی قوم کو بد ترین آبادکاری کا سامنا ھے۔
آئیے اس مشکل دور میں اپنی سرائیکی شناخت کو بچانے کے لیے متحد ہو جائیں اور ایک سرائیکی سوچ کو پھیلائیں اور سرائیکی زبان اور جغرافیہ کو بچائیں۔
(کامران لاکھا، جام پور)
Short URL: http://tinyurl.com/hdtqkwc
QR Code:


One Response to سرائیکی زبان اور جغرافیہ کو بچائیں۔۔۔۔ از کامران لاکھا، جام پور

  1. Parvez Qadir says:

    سئیں جسٹس ایس جواد خواجہ سئیں!
    سرائیکی کوں عدالتی زبان ٻݨیدے ہویاں سرائیکی زبان وچ فیصلہ تحریر کرو۔
    ٢۔ تعلیمی پالسی ݙو ھزار نو دے مطابق علاقائی زباناں لازمی مضمون ہوسن تے ذریعہ تعلیم وی ہوسن۔ سرائیکی بارے عمل کرتے سرائیکی کوں سکولاں کالجاں وچ لازمی کیتا ونڄے تے ذریعہ تعلیم تے ذریعہ امتحان بݨاؤ۔ سرائیکی یونیورسٹی برائے صحت انجینئرنگ ساںئس تے فن ٻݨاؤ۔
    ٣ـ پاکستان دے ہر سرکاری تے نجی ٹی وی چینل تے سرائیکی، سندھی، پشتو ، پنجابی،بلوچی تے اردو کوں ہر روز چار چار گھنٹے ݙتے ونڄن۔
    ٤۔ نادرا سندھی وچ وی شناختی کارڈ جاری کریندے، سرائیکی وچ وی قومی شناختی کارڈ جاری کرے۔
    ٥۔ سی ایس ایس سمیت سارے مقابلے دے امتحاناں وچ سرائیکی لازمی آپشنل کیتی ونڄے تے سرائیکی میڈیم امتحانات وی کرائے ونڄن۔
    ٦۔ سارے وفاقی تے صوبائی محکمیاں تے دفتراں وچ خط و کتابت سرائیکی وچ کیتی ونڄے تے سارے فارم سرائیکی وچ وی چھاپے ونڄن۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *