تحریر۔بی اے ندیم شایان بیٹا ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں۔اور محبت میں ضد اور مقابلے بھی تو نہیں کیے جاتے۔جوں ہی دادی بولیں ارحم پھٹ پڑا لیکن دادی جان عائشہ کو بھی تو خیال رکھنا چاہئے وہ کیوں مجھ سے بلاوجہ ضد کرتی ہے ہمیشہ لڑائی اسی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ارحم کے اس جواب پر دادی بولیں لیکن بیٹا جب تم اس سے محبت کرتے ہو تو اس کو اس کی خوبیوں خامیوں سمیت قبول کرو۔دنیا میں کامل انسان تو کوئی بھی نہیں ہوتا۔رشتوں کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ خوبیوں کو یاد رکھا جائے اور خامیوں کو بھلا دیا جائے۔رشتوں کو تجارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔اختلافات تو ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن اختلافات جب بڑھ جائیں تو رشتے کھوکھلے ہو جاتے ہیں۔دادی یہ کہ کر وہاں سے اٹھ گئیں جبکہ ارحم نے سوچا واقعی بات تو ٹھیک ہے۔
Leave a Reply