راستے گہرے الجھے ہیں
راستے گہرے الجھے ہیں
چلو گھر چلتے ہیں
قدم اٹھتے نہیں اب
چلو گھر چلتے ہے
لاحاصل کی جستجو نہیں اچھی
چلو گھر چلتے ہیں
مناتے مناتے تھک جاو گے
چلو گھر چلتے ہیں
یوں دل جلانا بھی تو اچھا نہیں
چلو گھر چلتے ہیں
فقط خوابوں میں ہی رہنا مناسب نہیں
چلو گھر چلتے ہیں
سورج ڈوب گیا ہے
چلو گھر چلتے ہیں
پنچھی بھی اڑ گئے ہیں
چلو گھر چلتے ہیں
اندھیرے سے ڈر لگتا ہے
چلو گھر چلتے ہیں
سنو! کچھ کہنا ہے
چلو گھر چلتے ہیں ۔
(اسماء طارق، گجرات)
Short URL: http://tinyurl.com/y9jptw5a
QR Code: 
Leave a Reply