دُھند کی سفید چادر میں لپٹاحبیب آباد ڈاکوؤں کے نر غے پر، شہر بھر میں ڈاکو راج قائم

ایک ہی رات میں نصف درجن سے زائد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے سے محروم
خوف ہراس کی فضامیں لوگ گھروں میں محصور۔عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج
حبیب آباد (ایف یو نیوز)ملک بھر کی طرح حبیب آ باد بھی شدید دُھند کی زد میں ہے ڈاکوؤں نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئیگزشتہ رات نصف درجن سے زائد دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیں،عبداللہ کریانہ سٹور کے مالک عبدالمجیدکمبوہ نے بتایا کہ وہ دوکان داری کرنے میں مصرف تھا کہ 2مسلح ڈاکوموٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔پاکیزہ سویٹس کے مالک قربان علی نے بتایا کہ ڈاکو رات کے وقت تالے توڑ کر دوکان میں موجود رقم پچیس ہزار روپے لوٹ کر لے گئیمیاں ٹریڈرز کے مالک کے مطابق دوکان کے تالے توڑ کر ستر ہزار کے قریب نقدی لوٹ لی گئی۔قادری موبائلز شاپ کے مالک محمد یار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوایک لاکھ نقدی اور چار موبائل مالیت پندرہ ہزارایک لیپ ٹاپ مالیت ستر ہزار اور دیگر قیمتی چیزیں لیگئے۔غفور ٹریڈر زکے تالے توڑ کر ڈاکو سات ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔بلال سویٹس کی انتظامیہ کے مطابق ان کی دوکان کے تالے توڑ کر پچیس ہزارروپے کے قریب نقدی لوٹ لی گئی جس پر عوام میں شدید خوف ہراس پایا جا رہا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کاروباری حلقوں میں غصے کی شدید لہر پائی جاری ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس چوکی حبیب آباد کے مطابق کاروائی شروع کر دی ہے۔
Leave a Reply