داؤد خیل: پی ٹی آئی مفاد پرستوں کی موت ہے، دھرنے کے بعد عوام اور کارکن باشعور ہوگئے ہیں: حاجی منظور عباس خان

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل : پی ٹی آئی مفاد پرستوں کی موت ہے۔ دھرنے کے بعد عوام اور کارکن باشعور ہوگئے ہیں۔ جن کو اپنی فکر ہو وہ کارکن کے لیے فکرمند نہیں ہوتے۔آئندہ انتخابات میں ٹکٹ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ملیں گے۔ یہ باتیں پی ٹی آئی حلقہ پی پی 44 کے راہنما حاجی منظور عباس خان شیکا نے گزشتہ روز نواحی گاؤں ڈیرہ ٹوکانوالہ میں کرم داد خان، محمد حنیف خان وغیرہ کی عزیزہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔ حاجی شیکا نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں مفاد پرستوں کو نہیں صرف حقیقی ورکرز کو ٹکٹ ملیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی 44 سے اگر مجھے ٹکٹ ملا تو عوام کی خدمت کے لیے خود کو پیش کردوں گا ورنہ عام ورکرز بن کر عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔حاجی شیکا نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیاں چیئرمین کے نوٹس میں ہیں۔ میں خود 82 دِن دھرنے میں شریک رہا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی حکومت صرف وعدوں کی چمپیئن ہے۔ ضمنی انتخابات میں حمزہ شریف نے داؤدخیل کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا جو ابھی تک صرف وعدہ ہی ہے۔ مسلم لیگی ایم این اے حلقہ 71 نے پکی شاہ مردان، گلن خیل، ماڑی انڈس ، ماڑی شہر کو ترجیح بنیادوں پر سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا مگر اب اُس کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ حاجی شیکا خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں ورکرز کی مضبوط ٹیم تشکیل دیں اور عام آدمی کو تھانہ، پٹواری، ہسپتال اور دیگر اداروں میں ہونے والی زیادتیوں سے نجات دلانے کے لیے اُن کا ساتھ دیں۔حاجی شیکا خان نے کہاکہ میں اپنی باقی زندگی پی ٹی آئی اور قوم کے لیے وقف کردی ہے۔ میرا اوڑھنا بچھونا صرف عوام کی خدمت ہے۔ سیاست کو بھی خدمت سمجھ کے اپنایا ہے۔ اس موقع پر کرم داد خان، محمد حنیف خان، مستفیق اعوان،اختر غنی، ثمن خان، سمند خان و دیگر افراد موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gpnf8s2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *