داؤد خیل: پکی شاہ مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے میٹر جل گئے، تین گائیں ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل: نواحی قصبہ پکی شاہ مردان محلہ اوٹھیاں والا میں گزشتہ سہ پہر آسمانی بجلی گرنے سے فیض اللہ نامی شخص کی بیوی شدیدچمک اور آواز سے گر کر بے ہوش ہوگئی اور بایاں حصہ سُن ہوگیا۔ان کی بیٹھک پر لگے بجلی کے چار میٹر جل گئے اور بیٹھک کا دروازہ ٹیڑھا ہوگیا۔ دیوار سے اینٹیں اُکھڑ کر گر گئیں اور دیوار پر بجلی سے جلنے کے نشانات پڑگئے۔ جبکہ ان کے ساتھ ہی مشتاق احمد زرگر اور ملک سید امیر کے بجلی میٹر بھی جل گئے۔ متاثرین فیض اللہ،امیر مختیار، غلام حسین، نذیراں بی بی ،مشتاق احمد اور فیض محمد نے بتایاکہ گزشتہ سہ پہر آسمانی بجلی گرنے سے ہمارے بجلی میٹر کے ساتھ واٹر پمپ مشین، ٹی وی، وائرنگ، مرید اکبر کا یو پی ایس،چارجنگ پہ لگے موبائل اور کئی افراد کے ٹی وی سیٹ جل گئے۔ فیض اللہ نے بتایاکہ میری بیوی آسمانی بجلی گرنے سے بے ہوش ہوگئی اور اُس کا بایاں حصہ ابھی تک سُن ہے۔متاثرین نے بتایاکہ آواز اتنی زیادہ تھی بچے خوف زدہ ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بجلی میٹر جل گئے ہیں۔ واپڈا اہلکار رپورٹ بنا کر لے گئے ہیں لیکن ہم بجلی سے محروم ہیں۔ ہماری بجلی جلد بحال کی جائے۔ گزشتہ روز سے شہر بھر کے لوگ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے آرہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی میٹر کے ساتھ اگر ارتھ سسٹم لگایا دیاجائے تو آسمانی بجلی کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ جبکہ گزشتہ رات نواحی علاقہ مقرب والا کوٹ بیلیاں میں رحیم شاہ نامی شخص کے گھر آسمانی بجلی گرنے سے اُس کی لاکھوں روپے کی تین عدد گائیں بھی ہلاک ہوگئیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/hpmtrdg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *