داؤدخیل: جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بغیر اسمبلی میں جاناپارٹی قیادت کوکسی صورت قبول نہیں: ڈاکٹر صلاح الدین خان

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل: جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بغیر اسمبلی میں جاناپارٹی قیادت کوکسی صورت قبول نہیں۔مقامی سیمنٹ فیکٹری کی آلودگی اور مقامی افراد کو نوکریاں نہ دینے جیسے مسائل کے لیے بڑے پیمانے پر ہم جلد لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔حکومتی ممبران کا عیسیٰ خیل میانوالی روڈ کا فیز ٹو چھوڑ کر فیز تھری پر کام شروع کرانا میرے حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صلاح الدین خان نیازی نے گزشتہ روز ڈیرہ ٹوکانوالہ میں صاحب دادخان، کرم دادخان وغیرہ کی عزیزہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں اور دیگر معززین سے گفتگو کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ایم پی اے نے کہاکہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا کے رکھ دیاگیاہے۔حکومت کا بلدیاتی انتخابات میں ٹال مٹول سے کام لینا عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح تک فعال کر رہے ہیں۔موجودہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی بدولت عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں۔ بے روزگاری عفریت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔خودکشیاں معمول بن گئیں ہیں۔سکولز میں سٹاف ہے نہ کلاس رومز جبکہ بی ایچ یو اور رورل ہیلتھ سنٹر تک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نہیں۔موجودہ حکومت عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی 44 کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر یوسف خان، حنیف خان،مستفیق اعوان، جمشید نیازی،سید تصور شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hgrsmx7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *