حکومت رؤف لالہ جیسے عظیم فنکار کی خدمات کو سراہے: زاہد شاہ

Print Friendly, PDF & Email

بھارت میں سال دو ہزار چھ میں لافٹر چیلنج جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔
رؤ ف لالہ جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں۔زیڈ بی آرٹ

کراچی: معروف رائیٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ نے کہاہے کہ رؤ ف لالہ اسٹیج کی دنیا کا ایک ایسا سورج ہے جس کی روشنی سے کئی چاند چمکتے ہیں ۔ ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری سے لے کر باڈی لینگویج تک سب کچھ منفرد ہے۔روف لالہ کی یہ کوالٹی ہے کہ وہ بھیڑ چال کا شکا ر نہیں ہو ئے اور اپنے فطری انداز کولے کر آگے بڑھتے رہے، روف لالہ اپنی ذات میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھنے والا یہ انسان دوست فنکار شہرت کے آسمان پر جا کر بھی زمین کے لوگوں کے ساتھ اپنا رشتہ نہیں بھولاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں مختلف اسٹیج فنکاروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ زاہد شاہ نے معرو ف کامیڈین اور عظیم فنکا ر رؤف لالہ کی اسٹیج ڈراموں کو نئی رونقیں بخشنے اور فنکاری کے ہر میدان میں کامیابی پران کو سراہتے ہوئے کہا کہ رؤ ف لالہ جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں ،زیڈ بی آرٹ رؤ ف لالہ کی خوبصورت پرفارمنس پر اور خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں سال دو ہزار چھ میں لافٹر چیلنج جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور ان کی عظیم کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتا ہے، انہوں نے کہاکہ افسوس اپنی منفرد کامیڈی سے بیرون ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے لالہ کو حکومتی سطح پر وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا وہ حقدار تھااور آج بھی ہے،کراچی اسٹیج کے اس عظیم فنکا ر کا کا م اسٹیج ڈراموں میں آنے والے نئے فنکاروں کے لیئے مشعل راہ ہے ، کئی دہائیوں پر محیط اس فنکار کا کیرئیر اس کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں بسنے والے اس عظیم انسان نے کراچی سے رشتہ توڑنے کی کبھی بھی کوشش نہیں کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ملک کے لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن رؤف لالہ کی شاندار کامیابیوں پر زیڈ بی آرٹ اپنے اس عظیم فنکا ر کو خراج تحسین پیش کر تی ہے اور دعاگو ہے کہ یہ یونہی کامیابیاں سمیٹتا رہے۔

 1,977 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y7fk5fuv
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *