حکام بالا مجبوری ، معذوری اور استحقاق کا احترام کرتے ہوئے روزگار فراہم کریں : معذور شہری

Print Friendly, PDF & Email

ڈیرہ غازیخان(سٹاف رپورٹر) چوٹی زیریں کے معذور شہری غلام رسول ولد ہوون خان بزدار نے کہا کہ انٹر نیشنل میڈیا میں ان کی پریس کانفرنس شائع ہونے کے بعد کمشنر ڈیرہ غازیخان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان کو معاملہ بارے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ جس پر ضلعی افسر سوشل ویلفیئر ڈیر غازیخان نے انہیں اپنے دفتر بلا کر معاملات بارے انکوائرکیا اور انہیں روزگار اور معاشی امداد کی فراہمی بارے یقین دہانی کرائی ساتھ ہی متعلقہ دستاویزات کی نقول بھی حاصل کیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہوں نے قبل ازیں ڈی سی اوڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن کو معذور ی کوٹہ کے تحت نائب قاصد کیلئے انٹر ویو بتاریخ 28 مئی 2015 اور ای ڈی ور ایجو کیشن کو درجہ چہارم کیلئے انٹرویو بتاریخ 30مئی 2015کو دیا تھا ۔ جن کے بارے تاحال افسران مذکورہ بالا نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا ان کی مجبوری ، معذوری اور استحقاق کا احترام کرتے ہوئے انہیں روزگار اور معاشی امداد فراہم کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j7uvkvb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *