حقیقی بھائی نے بہن کا مکان جعلسازی سے اپنے نام کروا لیا ، اہل علاقہ سراپا احتجاج ، حقیقی بھائی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بیورورپورٹ)حقیقی بھائی نے بہن کو گھر سے نکال کر اس کا مکان جعلسازی سے اپنے نام کروا لیا جعل سازی کرنے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج فراڈ کرنے والے حقیقی بھائی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پاکپتن کے علاقہ محلہ ظفر آباد کی رہائشی زینب بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند نشہ کرتا ہے اور اس کے تین بچے ہیں جس کو وہ محلے کے گھروں میں محنت مزدوری کر کے اس کاحقیقی بھائی حسن لاہور میں رکشہ چلاتا ہے حقیقی بھائی کا اس کے ساتھ کوئی سلام دعا نہیں رکھتا ہے ، چند روز قبل اس کا بھائی اس کے پاس آیا اور اس قسم کا خیال رکھنے اور سوئی گیس کا کنکشن لگانے کے بہانے مختلف دفاترلے گیا اور مختلف کاغذات پر انگوٹھے لگوائے، زینب بی بی نے بتایا کہ چند روز قبل جب اس کے گھر پولیس مکان خالی کروانے آئی تب علم ہوا کہ اس کے حقیقی بھائی نے جعلسازی کر کے مکان اپنے نام لگوا لیا ہے زینب بی بی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تفتیش کر لی جائے قران سنت پر فیصلہ کر لیا جائے پنچایت کر لی جائے، میں نے نہ مکان فروخت کیا ہے نہ ہبہ کیا ہے میرے بھائی نے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے زینب بی بی نے کہا کہ میرے بچے یتیمی کی زندگی گزار رہے ہیں ، اعلیٰ حکام میرے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کریں مجھے انصاف اور تحفظ دیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3zas3qp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *