جہاں اچھا کام ہوگا، حکومت اُس کی ضرور حوصلہ افزائی کرے گی: ڈی سی او میانوالی

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار) جہاں اچھا کام ہوگا، حکومت اُس کی ضرور حوصلہ افزائی کرے گی۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ جات پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ضلع میانوالی کے تعلیمی اداروں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ جہاں کہیں تعمیرات کی ضرورت ہے وہ پوری کی جارہی ہے۔ یہ باتیں ڈی سی او میانوالی نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائزسیکنڈری سکول پکی شاہمردان کے دورہ کے موقع پر سینئرہیڈماسٹر جاویداقبال ملک اور موقع پر موجود دیگر افراد سے گفتگو کے دوران کہیں۔ ڈی سی او میانوالی نے نئے تعمیر ہونے والے چار کلاس رومزاور ایک زیرِتعمیر کمرے کا معائنہ کیا اورسربراہ ادارہ جاویداقبال ملک کی درخواست پر مزید دو کلاس رومز دینے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کردیں۔ ڈی سی او طلعت محمود نے نئے کمروں کے علاوہ سکول کا بھی دورہ کیا۔سکول کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر بہت خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر گورنمنٹ کی پراپرٹی کی اسی طرح دیکھ بھال کی جائے تو یہ ملک و قوم دونوں کے وقار اور مفاد میں اضافہ کا باعث ہوگا۔انہوں نے گورنمنٹ بوائزسیکنڈری سکول پکی شاہمردان کو ضلع کا ماڈل سکول قراردیتے ہوئے کہاکہ سکول میں پلانٹیشن اور لوکیشن بہت شاندار ہے۔ ڈی ایم او غلام مصطفی، ای ڈی او ورکس ماجد خان، ڈی او بلڈنگ غلام عباس ورک، اوور سیئر ملک محمد اقبال ، صالح محمد ٹھیکیدار، محمد نعیم اختر ودیگر اس دورہ کے موقع پر ڈی سی او طلعت محمود کے ہمراہ موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jdl59f3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *