جھنگ :پنجاب اسمبلی، حکمران جماعت کے اتحادی مولانا مسرور جھنگوی حکومت پر برس پڑے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران حکمران جماعت کے اتحادی جھنگ سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا مسرورجھنگوی حکومت پر برس پڑے۔ مولانا مسرور جھنگوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 27 سال سے جھنگ کومسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، اگر حکومت نے اپنی مرضی اور من مانی ہی کرنی ہے تو اس اسمبلی کو ختم کردیا جائے۔ مولانا مسرور جھنگوی نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پنجاب حکومت کو بتائیں گے کہ سڑکوں پر حقوق کیسے لیتے ہیں،اب وقت گزر چکا ہے، ہم اب حکومت کے ظلم و ستم کسی طور بھی برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا مسرور جھنگوی نے کہا کہ مائیک بند کرنے سے آپ میری آواز بند نہیں کر سکتے، میں اپنا موقف سنا ہی ہی دم لوں گا۔ مولانا مسرور جھنگوی کی تقریر کے دوران ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے مداخلت کی تو مولانا نے ڈانٹتے ہوئے کہاکہ میری تقریر کے دوران کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جس پرڈاکٹر فرزانہ نذیر نے مولانا مسرور جھنگوی کے رویے پر سپیکر سے شکوہ کیا تو سردار شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی بے عزتی کروانے کا خود شوق ہے، ہم اس حوالے سے کیا کر سکتے ہیں