جھنگ:ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم,تین افراد جانبحق سات زخمی

جھنگ۔۔۔۔۔۔۔حبیب الرحمن سے۔۔۔۔۔۔۔۔شور کوٹ پل بد ھوآنہ کے قریب ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم سے تین افراد جاں بحق سات شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جنہیں ریسکیو 1122 شور کوٹ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔حادثے کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی شور کوٹ سعادت علی چوہان اور ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ موقع پر پہنچ گئے۔ ٹرک نمبر ٹی ڈی اے 233 گزشتہ روز سے خراب کھڑا تھا۔آج صبح ٹرک نمبر پی 0051 اور ٹرالر ایم این ایف 8094 اسی جگہ سے گزر رہے تھے کہ ٹرک ڈرائیور کے اونگھ آنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں میں تین خواتین سمیت تین بچے اور ٹرک کلینڈر شامل ہے۔حادثہ بدھوآنہ محرم سیال کے درمیان الوارث رائس مل کے قریب پیش آیا۔روڈ بلاک ہونے کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جسے کھولنے کی کوشش جاری ہے۔
Short URL: http://tinyurl.com/kvzzppm
QR Code: 