جھنگ:ضمنی الیکشن پی پی 78:ہائیکورٹ نے مولانا احمد لدھیانوی اور راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا..

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ)حبیب الرحمن (لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 78 میں انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ سنا دیا-فیصلے میں اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی اور لیگی راہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا۔احمد لدھیانوی کو حلقہ پی پی 87 سےآزاد امیدوار مظفر عباس کی رٹ پٹیشن پر اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ راشدہ یعقوب شیخ کو شیخ شیراز اکرم اور دو عام شہریوں محمد اسحاق اور طارق اسلم ٹونی کی درخواست پر نا اہل قرار دیا گیا ہے۔
تاہم اس فیصلے کے بعد حلقہ میں یکم دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے
۔راشدہ یعقوب شیخ کو الیکشن سے روکے جانے کے بعد شیخ شیراز اکرم اور آزاد ناصر انصاری مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے متحرک ہو گئے ہیں اور دونوں امیدوار اپنے حمایتیوں کے ہمراہ لاہور میں ڈیرے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔اس فیصلے کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر ہونےوالے الیکشن پر بھی اثرات مرتب ہوں گے کیوں کہ اس سے پہلے بلدیاتی الیکشن میں شیخ یعقوب گروپ اور احمد لدھیانوی نے مل کر حصہ لیا تھا۔یاد رہے کہ اس پہلے پی پی78جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی ممبر راشدہ یعقوب کی نااہلی کے لئے اہلسنت والجماعت کے سر براہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبیونل میں درحواست دائر کی تھی جس کی بنا پر راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دیا گیا

Short URL: http://tinyurl.com/h9ft5yf
QR Code: