جھنگ:جماعت اسلامی نے پی پی78کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار نہ کھڑاکرنے کا فیصلہ کیا

جھنگ)تحصیل رپورٹر( جماعت اسلامی نے پی پی 78 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرسردار ظفر حسین خان کی سربراہی میں ہونے والے اجتماع میں کیا گیا ہے۔اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ بہادر خان جھگڑ اور سابقامیر ضلع حاجی محمد ارشاد منڈ کے علاوہ دیگر عہدے دار اور کارکن بھی موجود تھے۔اجتماع میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کیحمایت کا فیصلہ امیدواروں کی حتمی لسٹ شائع ہونے کے بعد مشاورت سے کیا جائے گا اور جماعت اسلامی کا کوئی کارکن اپنے طور پر کسی کی حمایت کا کوئی اعلان نہیں کرے گا۔
Short URL: http://tinyurl.com/zdffosa
QR Code: 