جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ذات برادری، فرقہ پرستی، اقرباپروری جیسے تعصبات سے بالاتر ہونا پڑے گا: حنیف خان

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار) جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ذات برادری، فرقہ پرستی، اقرباپروری جیسے تعصبات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔بلدیاتی انتخابات عوام میں جمہوری سوچ پیدا کرنا کا بنیادی اور اہم ذریعہ ہیں۔ یہ باتیں یوسی 21 وارڈ نمبر 3 سے کونسلر کے امیدوار محمد حنیف خان نے نئی آبادی میں مختلف کارنر میٹنگز کے دوران کہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک پڑھا کونسلر مسائل حل کرانے کی بہتر صلاحیت رکھتاہے۔ اس لیے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بلدیاتی انتخابات میں آگے آنا چاہیے۔ محمد حنیف خان نے کہاکہ ہمارے اس وارڈ کا زیرزمین پانی پینے کے قابل نہیں، میری پہلی ترجیح واٹر سپلائی اور اس کے ساتھ گرلز پرائمری سکول کو ایلیمنٹری کا درجہ دلوانا ہے۔ڈیرہ ٹوکانوالہ میں سیوریج کا مسئلہ بھی ترجیح بنیادوں پر اُٹھایاجائے گا۔ ملک فلک شیر اعوان نے کہاکہ اگر یوسی پکی شاہمردان رُورل داؤدخیل میں پڑھے لکھے اور نوجوان کونسلرز منتخب ہوگئے تو ہمارے بہت سے مسائل مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے۔مہم کے دوران ملک عبدالستار اعوان، شاہد اقبال اعوان، ملک خالد نواز، محمد یونس،سجاد حسین،وحید احمد خان،عبدالجبارخان،عبدالرزاق، منیر عباس، فیض محمد اعوان ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hrdyzer
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *