جشن میلاد النبی ﷺ جو ش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل (نامہ نگار )داؤدخیل میں بھی ملک بھر کی طرح جشن میلاد النبی ﷺ جو ش و جذبے کے ساتھ منایاگیا اور مختلف مذہبی تنظیموں اور نوجوانوں کی طرف سے جلوس کے راستوں پر خلفائے راشدین ودیگرصحابہ کرامؓ کے ناموں سے منصوب باب بنائے کیے گئے ۔ شیر شاہ سوری روڈ ،ریلوے روڈ کو جھنڈیوں ،برقی قہمقوں سے سجایا گیا اور جلو س میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد شامل ہوئی ۔جلوس ریلوے روڈ سے باب صدیق سے شروع ہوا اور باب پنجتن محلہ امیرے خیل میں اختتام پذیر ہو ا۔ قاری حنیف ملتانی ،مولانا خورشید نے آقا دو جہاں محمد ﷺ کی شان بیان کی اور کہا کہ محمد مصطفی ﷺ نے مسلمانوں کو اللہ تعالی کا دین بتایا اور ہمیں سیدھے راستے پر چلایا ورنہ اس سے قبل ہم لوگ بھٹکے ہوئے تھے اگر اب بھی ہم لوگ اپنے آقا دو جہاں ﷺ کے بتائے ہوئے دین اسلام پر عمل کریں تو ہم بہت سے مشکلات اور تکالیف سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے آقا مصطفی ﷺ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم پانچ وقت کی نماز باقاعدگی کے ساتھ ادا کریں اور ا ن کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر کے اپنے دنیاوی اور آخرت کی دنیا کو سنوار لیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jytxfe7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *