جاپان کا طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا فیصلہ

جاپان نے طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کرنے کی منصوبے پر کام شروع کردیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق مذکورہ میزائلوں کو دور دراز کے جنوب مغربی جزائر اور بحرالکاہل کے قریبی علاقوں میں جاپان کی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
وزیرِدفاع تاکیشی اِیوایا نے اِس منصوبے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب غیرملکی جنگی بحری جہاز طویل فاصلے تک مارکرنے والے طیارہ شکن ہتھیاروں سے لیس ہیں، ملک کا دفاع یقینی بنانے کیلئے جاپان کے لڑاکا طیاروں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کروز میزائلوں پر تحقیق اور اِن کی تیاری پہلے ہی جاری ہے۔
Short URL: http://tinyurl.com/y5evyrx3
QR Code: 
Leave a Reply