ثانیہ مرزا ڈبلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی

Print Friendly, PDF & Email

ثانیہ مرزا ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انھوں نے یہ اعزاز امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں منعقدہ فیملی سرکل کپ کے فائنل میں فتح کے بعد حاصل کیا۔ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں ثانیہ نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر کیسی ڈیلاکوا اور داریجا جوارک کی جوڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ صفر اور چھ چار کے سکور سے شکست دی۔ یہ ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ کے کریئر کا 26واں ٹائٹل ہے اور ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ تھی۔

ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ تھی

یہ دونوں کھلاڑی اب تک ایک ساتھ تین ٹورنامنٹس میں میدان میں اتری ہیں جن میں سے دو میں یہ فاتح رہی ہیں اور چارلسٹن سے قبل یہ فلوریڈا میں ہونے والا میامی اوپن ٹورنامنٹ جیتی تھیں۔ سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی مارٹینا ہنگس ماضی میں یہاں 1997 اور 1999 میں سنگلز اور 1997 میں ڈبلز مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مارٹینا ہنگس نے 1997 میں فیملی سرکل کپ میں ہی فتح کے بعد پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

Short URL: http://tinyurl.com/zrlkz3a
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *