تخیل کی پرواز

Print Friendly, PDF & Email

تحریر۔ صاحب کپور، ضلع منڈی بہاؤالدین
سوچ کا سفر ایک ایسا سفر ہے جہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور ہماری سوچ، جہاں ہمارا دنیا سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا ہمارے تخیل کی پرواز ہمارے دماغ میں گردش کرنے والے الفاظ پہ ہوتی ہے۔ اور اکثر ہم اپنی سوچ کو قرطاس پہ سے اتارنے سے ڈرتے ہیں۔ اکثر دِلوں کے حوصلے ٹوٹ جاتے ہیں۔ کبھی ہم ساگر کی گہرائی میں دل و دماغ کی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں تو کبھی تپتے صحرا میں اپنے خیالات کو حقیقت دینے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ اس تخیل کی جنگ میں ہم ناجانے کتنے الفاظ، احساسات اور جذبات کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ اور یہ خیالات ہمارے اندر ناسور بن جاتے ہیں جو کہ اندر ہی اندر ہمیں دیمک بن کر کھوکھلا کر دیتے ہیں اس کا یہی حل ہے کہ گردو نواع کی پرواہ کیئے بنا اپنی سوچ کو روشنی دی جائے اسے قرطاس کی نظر کیا جائے اپنے الفاظ کو امر کیا جائے۔ اپنے تخیل کی پرواز کو بلند کیا جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yyjmmynp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *