برج خلیفہ سے عقاب کی ویڈیو کیمرے کے ساتھ پرواز

Print Friendly, PDF & Email

دبئی میں ایک عقاب نے کیمرے کے ساتھ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے زمین تک پرواز کی ہے۔ درشن نامی عقاب کی پشت پر ویڈیو کیمرہ نصب تھا اور 829.8 میٹر بلند عمارت سے زمین پر پرواز کے دوران کیمرے سے براہ راست مناظر نشر کیے گئے۔ درشن کامیابی سے زمین پر موجودہ اپنے تربیت دینے والے اہلکار جیکوس اولیور کے ہاتھوں میں اتر گئے۔ اس پروگرام کا انعقاد پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فریڈم نے کیا تھا تاکہ شکار کرنے والے پرندے کی معدوم ہوتی نسل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ ادارے کے مطابق بلند ترین عمارت سے عقاب کے پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ درشن کی پشت پر نصب کیمرے کا ورزن 300 گرام تھا جو عقاب کے وزن کا تقریباً دس فیصد تھا۔ درشن کی افزائش پیرس کے علاقے تونون میں واقع افزائشِ نسل کے ایک مرکز میں کی گئی ہے۔ ادارے فریڈم کے مطابق امید ہے کہ پرواز یہ اس بات کی علامت ہو گی کہ انسان اور فطرت ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر رونلڈ مینزل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عقاب ایک علامت ہے کہ چیزیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ عقاب کی نسل کبھی خطرے میں تھی لیکن افزائش کے پروگرام کی وجہ سے اب یہ خطرے سے باہر آ گئی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/heql7hf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *