باپ بیٹی فلمی پردے پر پہلی بار ساتھ ساتھ

بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا پہلی بار اپنے والد شتروگھن سنہا کے ساتھ فلم کے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ ہدایت کار اے آر مورگ داس کی آنے والی فلم میں باپ اور بیٹی کی یہ جوڑی کام کرے گی۔ یہ فلم تمل زبان میں بننے والی سپرہٹ فلم ’ماناگر‘ کا ریمیک ہے اور اس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ولن کا کردار ہندی فلموں کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشیپ ادا کر رہے ہیں۔ شتروگھن سنہا بالی وڈ کی کسی فلم میں کافی عرصے سے دکھائی نہیں دیے ہیں۔ وہ آخری بار رام گوپال ورما کی فلم ’ ركت چرتر‘ میں نظر آئے تھےجو سنہ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سوناكشي نے اس سے پہلے مروگ داس کی ایک فلم’ ہالیڈے‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ’گجنی‘ اور ’ہالیڈے‘ کے بعد، جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار مروگ داس کی یہ تیسری ہندی فلم ہوگی۔ ان کی فلم ’گجنی‘ نے بالی وڈ میں پہلی بار سو کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Leave a Reply