اگر پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو ایجوکیشن کی طرف توجہ دینا ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

اگر پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو ایجوکیشن کی طرف توجہ دینا ہو گی، غریب کمسن بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ ضلع شیخوپورہ بھر میں اپنی نوعیت کا واحد گورنمنٹ سکول ہے جس میں جدید معیار تعلیم موجود ہے اور 1300سے زائد غریب اور متوسط خاندانوں کے بچے اس ادارہ ميں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکول ہذا کا ماہانہ بجٹ 5لاکھ روپیہ ہے جو لاہور کارپٹ برداشتت کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب سے اڈوپڈ کردہ اس سکولز کی ضلع بھر میں کوئی مثال نہیں، ایسے صاحب سروت افراد جو اللہ کی نعمتوں سے سرفرازہیں انہیں اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار مینیجنگ پارٹنر لاہور کارپٹ مینو فیکچرنگ کمپنی شیخ شاہد حسن نے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائے سکول رچند کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بچوں، والدین، معززین علاقہ اور امریکہ، لندن سے اپنی فیمیلوں کے ہمراہ آئے ہوئے مہمانوں سمیت 2ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباوطالبات کو سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے اساتذہ کو بہترین خدمات کی انجام دہی پر اعزازی سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔ اس موقع پر شاہد حسن شیخ نے کہا کہ سکول ہذا کا تمام انتظام اور مینجمنٹ لاہور کارپٹ کے انڈر ہے اور اللہ تعالی نے اس نیک کام لے لئے ہمارا چنائو کیا ہے جس کے لئے ہم خدائے ذوالجلال کے شکر گزار ہیں۔ ميں سمجھتا ہوں اہل سروت لوگوں کے رزق میں ان بچوں کا حصہ ہے اپنے ریسورس پاکستان میں ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے کے لئے استعمال کريں۔ ایسی قومیں جو ایجوکیشن کی ترقی کے لئے کام نہیں کرتی وہ دنیا کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر گائوں رچند میں 15 لاکھ روپے مالیت سے جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔ مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ جرمنی سے درآمد کئے جارہے ہیں جو پاکستان میں سب سے پہلے گائوں رچند میں لگایا جا رہا ہے۔ جو ایک گھنٹہ میں چار ہزار لیٹر پانی صاف کر کے اہلِ علاقہ سمیت ارد گرد کے درجنوں دیہات کو مفت صاف پانی فراہم کرے گا۔ تقریب میں سردار مخدوم حسین ڈوگر، صدر نیشنل پریس کلب فاروق آباد محمد عمران ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید تقی رضا شاہ، سابق ناظم میں عبدالرزاق، ماہر تعلیم شیخ جمیل احمد، نصیر احمد کچھی، ممتاز احمد ٹوانہ، محمد مصطفے، مہربان سائیں عبدالغفور میاں، بابر بھائی اور سیکرٹری اطلاعات میاں سلامت علی نے خصوصی شرکت کی۔ فوکل پرسن لاہور کارپٹ محمد شفیق اینڈ برادرز و دیگر معززین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 1,235 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/gvu6fjx
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *