اٹھارہ ہزاری:دریائے جہلم کے تیور تبدیل ، متعدد علاقے زیر آب ، فصلیں تباہ۔

اٹھارہ ہزاری)حبیب الرحمن سے( دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے سے کئی علاقے زیر آب آ گئے تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں شدید طغیانی نے کئی علاقوں کواپنی لیپٹ میں لے لیا ہے پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث منڈے سید ، کوٹ ملدیو، سوبھیانہ غربی,اور دوسہ سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی اور کٹی ہوئی گندم کی فصل سیلابی پانی بہا لے گیا جانوروں کیلئے چارہ کی بھی قلت پید اہو گئی ہے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے دیگر علاقے بھی سیلاب کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،عوامی حلقوں نے تریموں بیراج کی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان علاقوں کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے تریموں بیراج سے پانی کا اخراج کیا جائے تاکہ غریب کسان سکھ کا سانس لے سکیں۔
Short URL: http://tinyurl.com/l5jctmj
QR Code: 