اٹک میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

اٹک: گاؤں اڑانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی جب کہ 2 سالہ حنا، 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔

 1,359 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y3u3zzav
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *