امدادی سامان و راشن کی من پسندسفارشی افراد میں تقسیم، عوام کا شدید احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں(نامہ نگار)حا لیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر حکومت کی طرف سے ملنے والے امدادی سامان اور راشن کی من پسند اور سفارشی افراد کورات کے اندھیرے میں تقسیم کے خلاف علووالی کے سینکڑوں متاثرین سڑکوں پر آگئے ، سینکڑوں متاثرین نے یونین کونسل علووالی کے سامنے سڑک پر جمع ہو کر ٹائر جلائے اور شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات یو سی علووالی کے دفتر میں رات دس بجے سے بارہ بجے تک متاثرین کے لیئے ملنے ولا امدادی سامان اور راشن تقسیم کیا گیا جس کی اطلاع پر علووالی کے سینکڑوں لوگ صبح یونین کونسل دفتر کے سامنے جمع ہوگئے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کردیا احتجاج میں شریک ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی تحصیل پپلاں ملک محمد عمران دھروئی، اُمیدوار برائے چئیرمین یوسی علووالی ملک محمد ذوالفقار بھچر ایڈووکیٹ، سابق چئیرمین یوسی علووالی ملک محمد بشیر، ملک عمر حیات سیلو، ملک احمد خان نمبر دار سمیت دیگرسینکڑوں غریب اور مستحق لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے علووالی میں ہزاروں لوگوں کے مقانات اور گھروں کی چار دیواریاں منہدم ہوگئی ہیں لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں اور وہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں لیکن تا حال مستحق لوگوں کو امدادی سامان اور راشن نہیں ملا۔ متاثرہ احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر الزام لگایا کہ سابق مسلم لیگی ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ کے چند حواریوں نے سیکرٹری یونین کونسل سے مل کر رات کے اندھیرے میں دس بجے سے بارہ بجے رات تک خاموشی سے اپنے اپنے من پسند اور غیرمستحق لوگوں میں سامان چپکے سے تقسیم کردیا اور مستحق لوگ سامان اور راشن سے محروم ہیں جو غریب لوگوں کے ساتھ ظلم اور زیاتی ہے اور اس غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے مستحق لوگوں کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ہے انہوں نے سامان کی اس غیرمنصفانہ کاروائی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب تک من پسند افراد میں ہونے والی اس بندر بانٹ کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا بعد ازاں تحصیلدار پپلاں ملک منظور احمد موقع پر پہنچے اور انہوں نے احتجاج کرنے والے متاثرہ لوگوں سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آج اسسٹنٹ کمشنر پپلاں فضل اکبر پپلاں میں موجود نہیں ہیں کل میں اپنی نگرانی میں خود سامان لیکر علووالی آونگا اور تک تمام متاثرہ لوگوں کو امدادی سامان اور راشن پہنچا دیا جائے گا اورگذشتہ رات تقسیم ہونے والے امدادی سامان کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی جس پر احتجاجی مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کر تے ہوئے یہ اعلان کیا کہ آج بروز اتوار یو سی دفتر علووالی کے سامنے ہم دوبارہ پر امن احتجاجی دھرنا دیں گے اور اگر صبح آٹھ بجے تک مستحق لوگو ں کو امدادی سامان اور راشن نہ پہنچایا گیا تو دوبارہ سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zfutwqv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *