الزامات میں صداقت نہیں ،تھانہ پپلاں کی حدود میں خاتون پر تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہو:محمد افضال وڑائچ

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں ( محمد رضوان آکاش) ایس ایچ او پپلاں محمد افضال وڑائچ نے کہا کہ پپلاں کے نواحی علاقہ ٹبہ مہربان شاہ کی رہائشی خاتون مسماۃ شاہین رضا دختر محمد رضا کے ساتھ تھانہ پپلاں کی حدود میں نہ تو کئی تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے اور نہ ہی پپلاں پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت ہے کیونکہ میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کی تحقیق کی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ مذکورہ خاتون کا اپنے سسرالیوں سے جو جھگڑا ہوا ہے وہ علاقہ میانوالی ضلع کی حدود میں ہی نہیں بلکہ ضلع بھکر کے علاقہ میں واقع ہے اور اپنے سسرال سے لڑ جھگڑ کر خاتون اپنے والدین کے گھر میں آئی تو اسکی جھگڑے بارے مقدمہ درج کرانے کی درخواست ضلع بھکر کے تھانہ کی بجائے تھانہ پپلاں میں دے دی اور محظ اخبار ی بیانات اور اشتہارات کے ذریعے پپلاں پولیس پر جھوٹا اور من گھڑت الزامات لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او پپلاں محمد افضال وڑائچ نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر پھر بھی مذکورہ خاتون کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کی مزید تحقیق کے لیئے خاتون کے سسرالیوں کو کل تھانہ بلوایا ہے اور دونوں فریقین کی موجودگی میں اس درخواست کی خود تفتیش کرونگا اگر خاتون کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت ہوئی تو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ضرور ہو گی انہوں نے کہا کہ خواہ مخواہ پولیس پر الزاما ت لگانا اچھی روایت نہیں اور حقائق چھپا کر کسی بات کی میڈیا میں تشہیر کرکے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا انشاء اللہ ہم نہ تو کسی شہری سے زیادتی کرنیکا تصور کرتے ہیں اور نہ ہی کسی بے گناہ شخص کو محظ الزامات کی تصدیق کیئے بغیر کوئی جھوٹا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ دونوں فریقین کی موجودگی میں تفتیش کے بعد سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

1,187 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/hzp6ew5
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *