الجھا الجھا رہتا ہوں
الجھا الجھا رہتا ہوں
جانے کیا سوچتا رہتا ہے
اک خواب ہے دیکھتا جب سے
اب خواب میں رہتا ہوں
دنیا سے بیزار رہتا ہوں
اس لیے اکثر تنہا رہتا ہوں
خود کو ہی کھوجتا رہتا ہوں
جانے کیا سوچتا رہتا ہوں
لمبی باتوں سے ،گہرے رازوں سے
بچتا ہوں اس لیے خاموش رہتا ہوں
منزل پا لیں گے ہم ایک دن
کب سے اسی سراب میں رہتا ہوں
گھر سے اکثر دور رہتا ہوں
راستوں میں اب کھویا رہتا ہوں
گھبرا کر اکثر گر جاتا ہوں
اس لیے سنبھلتا رہتا ہوں
نازک ہے زمانہ کون کب لوٹ لے
اب دامن بچا کر چلتا ہوں
محبت دور سے کرتا ہوں
دل ہار جانے سے ڈرتا ہوں
(اسماء طارق، گجرات)
Short URL: http://tinyurl.com/y2a97ew7
QR Code: 
Leave a Reply