اس لیے ہارے کیونکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان سے شکست کا ملبہ ایمپائرز پر ڈال دیا

Print Friendly, PDF & Email

دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز میں پاکستان نے مسلسل دو کامیابیاں حاصل کر کے سریز اپنے نام کر لی لیکن اب آسٹریلوی ٹیم نے اپنی شکست کا ملبہ ایمپائرز پرڈال دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اوپنر ڈارسی شارٹ کا متنازع رن آوٹ آسٹریلوی ٹیم کی ناراضی کا باعث بن گیا۔تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان کے 148 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے نپے تلے انداز میں بیٹنگ شروع کی تو 11 کے مجموعی اسکور پر شارٹ تھرڈ امپائر کے فیصلے کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ اور شارٹ سمجھتے ہیں کہ گیند جس وقت وکٹ پر لگی وہ بیٹ کریز میں رکھ چکے تھے، لیکن تھرڈ امپائر کا خیال تھا کہ ڈارسی شارٹ کا بلا ہوا میں تھا، اسی بنیاد پر انہیں آوٹ دیا گیا۔کینگروز کے کپتان ایرون فنچ ویڈیو ری پلے دیکھنے کے بعد پر اعتماد ہیں کہ شارٹ اپنا بلا رکھ چکے تھے جبکہ خود شارٹ بھی یہی سمجھتے ہیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین گلین میکس ویل نے میچ کے بعد رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسی بات پر زور دیا۔انہوں نے کہا “ہم نے ویڈیو ری پلے دیکھا ہے، ہماری پوری ٹیم اور انتظامیہ اس بات پر متفق ہے کہ شارٹ گیند وکٹ پر لگنے سے قبل اپنا بلا کریز میں رکھ چکے تھے، ہو سکتا ہے تھرڈ امپائر سے غلط بٹن دب گیا ہو، آخر غلطیاں تو سب ہی کرتے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/yaqh45hc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *