اسے کرنا ہی نہیں تھا اعتبار مجھ پہ

Print Friendly, PDF & Email

اسے کرنا ہی نہیں تھا اعتبار مجھ پہ
میرے خلوص میں وگرنہ کمی تو نہ تھی

وہ لوٹ گیا مجھے قصور وار ٹھہرا کہ
اسے لوٹنا ہی تھا بات وگرنہ اتنی تو نہ تھی

میرے ہمدم چلنا اسے گوارہ ہی نہ تھا
میری ہمنوائی وگرنہ اتنی بری تو نہ تھی

زمانے کے خاطر اسے آنا ہی تھا
میری وگرنہ اسے اتنی فکر تو نہ تھی

رسم دنیا نبھانی تھی اسے
میرا ہونا وگرنہ اتنا ضروری تو نہ تھا

(اسماء طارق، گجرات)

Short URL: http://tinyurl.com/y3jg63yy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *