اداکارہ ماورہ حسین کے چھوٹے بھائی نے شادی کرلی

Print Friendly, PDF & Email

اداکارہ ماورہ حسین اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انسِ یزدان، آئمہ محمد حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ انس یزدان اور آئمہ محمد حسین کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی جہاں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ نکاح کی اس مختصر تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ بچے شادی شدہ ہوگئے‘۔ اداکارہ عروہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر دعائیں اور بہت سا پیار دیا اور کہا ’ میرے چھوٹوں کو نکاح کی مبارک باد‘۔ خیال رہے کہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی عروہ حسین کی گلوکار فرحان سعید سے شادی ہوئی ہے جبکہ منجھلی بہن اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y63vxs2b
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *