آئی ڈی پیز ،شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک اور نقد رقوم کی تقسیم

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں ( محمد رضوان آکاش) بکاخیل آئی ڈی پیز واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک اور نقد رقوم کی تقسیم کی سلسلے میں کمشنر آفس بنوں میں کمشنر بنوں کی زیر صدارت جرگہ منعقد کیا گیا جسمیں احمد زئی وزیر گرینڈ قومی جرگہ کے عہدیداروں سمیت شہداء کے لواحقین اور زخمیوں نے شرکت کی جرگہ میں پولٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان عاطف الرحمن اور پاک فوج کے بریگیڈیئر مختیار نے بھی شرکت کی جرگہ کے دوران کمشنر بنوں عصمت اللہ نے گورنر اور پولٹیکل انتظامیہ کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بریگیڈیئر مختیار نے نقد امدادی رقم تقسیم کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بنوں عصمت اللہ نے کہا کہ بکاخیل آئی دی پیز کیمپ مین رمضان المبارک کے دوران پیش آنے والے واقع انتہائی دردناک تھا اور واقعے کے وقت میں بنوں میں موجود نہیں تھا لیکن جب واقعے کی اطلاع ملی تو سخت تکلیف ہوئی اور یہ واقع قصداًرونما نہیں ہوا بلکہ یہ ایک ایکسیڈنٹ تھا کوئی بھی مسلمان اور پختون یہ نہیں چاہتا کہ وہ مہمانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کریں لیکن اللہ تعالیٰ کے کاموں پر کسی کو کوئی اختیار نہیں یقیناً ان لوگوں کی موت یہیں لکھی گئی تھی جس پر سب افسردہ ہیں اور ان جانی نقصانات کا مداوا ممکن نہیں ہے تاہم حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ہمدردی کے طور پر جو کچھ پیش کیا جارہا ہے وہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈیئر مختیار نے کہا کہ بکاخیل واقعے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے آرمی چیف کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے50/50ہزار روپے پہلے ہی تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ بقایا رقم آج تقسیم کی گئی جن میں سے شہداء کیلئے ڈھائی،ڈھائی لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے اعلان کیا گیا تھا متاثرین شمالی وزیرستان ہمارے بھائی ہیں اور انکی تمام ضروریات کا پاک فوج نے بھرپور انتظام کیا ہے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اتمانزائی شمالی وزیرستان کمیٹی کے چیف ملک نصر اللہ خان نے کہا کہ قبائل اور فوج سب پاکستانی ہیں اور سب آپس میں بھائی بھائی ہیں رمضان المبارک میں بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں پیش آنے والا واقعہ ایک ایکسیڈنٹ تھا اور پاک فوج کے بریگیڈیئر مختیار نے موقع پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور شہداء کی تدفین میں اہم اور بروقت کردارا ادا کیا پولیٹیکل انتظامیہ اور فوج نے شمالی وزیرستان کے عوام کو متاثرین نہیں بلکہ بھائی سمجھ کر بھائیوں کی طرح سلوک کیا ہے اور ہر معاملے میں پختون روایات کی مکمل پاسداری کی ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں اس موقع پر بکاخیل آئی ڈی پیز کے شہداء اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی قبل ازیں کمنشر بنوں عصمت اللہ نے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے امدادی چیک جبکہ پاک فوج کے بریگیڈیئر مختیاار نے آرمی چیف کی جانب سے نقد امدادی رقم شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کئے گئے ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hdq3lw5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *