ملکی ترقی شعبہ زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے، حکومت شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے : احمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)ملکی ترقی شعبہ زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے ، حکومت شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس سلسلہ میں کسانوں ، کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ عملہ کسانوں ، کاشتکاروں کو جدید تحقیق کے مطابق فصلوں کی کاشت سے متعلق رہنمائی دیں اورکسانوں ، کاشتکاروں کو معیار ی بیج و کیمیائی کھادیں فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی مشاورتی کمیٹی زراعت سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریاض احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پر و ٹیکشن ، ڈی ا وانفارمیشن سید سلمان حسین ، ڈی ایس پی غلام محمد، لائیوسٹاک ،پراسیکو یشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے،اجلاس کو فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ سے متعلقہ کی جانے والی کاروائیوں اور کیسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، پولیس اور پر اسکیویشن افسران نے کیسز پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی اور ملاوٹ سے پاک سیمپلنگ اور اس سلسلہ میں ابتک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اورلائیوسٹاک کے حکام گوشت کے فراہمی و معیار اور قیمت کی چیکنگ کریں ، سلاٹر ہاوس کی بھی باقاعدگی سے چیکنگ کریں اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف سخت قانونی کا روائی کریں ،ڈی او واٹر مینجمنٹ نے پختہ کھالہ جات کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع کے مختلف مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں ، فصلوں اور ان کی قیمتوں کی صورتحال بھی بہتر ہے ، بیجوں ، کیمیائی کھادوں اور ادویات کی سپلائی بھی منساب مقدار میں موجود ہے ، ایریگیشن کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے تحت آبی نہروں میں بھل صفائی بھی کی جا رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ تمام اداارے مکمل طور پر دلجمعی و یکسوئی کے ساتھ کریں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y496vn8w
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *