زرتاج گل کی بہن ڈائریکٹر نیکٹا مقرر

Print Friendly, PDF & Email

اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں کی کہاوت تحریک انصاف کی حکومت میں سچ ہوگئی۔

تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

نیکٹا نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

شبنم گل شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں،وہ گریڈ 18 میں ہیں تاہم یونیورسٹی نے انہیں اعزازی طور پر گریڈ 19 دے رکھا ہے۔

شبنم گل وزیر نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا،لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود ان کا پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوسکا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اب انہیں نیکٹا جیسے اہم ادارے میں ڈائریکٹرتعینات کر دیا ہے،ان کی تصویر نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محکمہ ماحولیات کا لیٹر ہیڈ زیر گردش ہے،جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شبنم گل کو ان کی بہن زرتاج گل کی سفارش پر نیکٹا میں تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت ماحولیات کے خط میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل کی ٹیلی فون پر گفتگو کی روشنی میں شبنم گل کے کوائف بھجوائے گئے ہیں۔

زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ شبنم گل نے دہشت گردی اور فاٹا پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور انہیں انٹرویوز کے بعد منتخب کیا گیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4s22loo
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *