دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان لڑکی قتل

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز)تفصیل کے مطابق ثینہ دختر ظفر اقبال جو کہ کجر گاؤں کی رہائشی تھی اپنی والدہ کے ساتھ صبح تقریباً11بجے فاروق آباد میں اپنے بھائی کی بیرون ملک بھجوائی رقم لیکر شاپنگ کرکے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر اپنی والدہ کے ساتھ واپس گاؤں گجر جارہی تھی کہ سیم نالہ کے قریب ظفر آرائیں ولد سردار اور موجی جٹ اور دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رکشہ روک کر 24سالہ ثینہ بی بی سے رقم اور زیورات چھیننے کی کوشش کی لڑکی کے مذاہمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے ثینہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ اور بعد میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضروری کاروائی شروع کر دی۔

Short URL: http://tinyurl.com/ht6asho
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *