یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کل رفیق ماڈل گرلزایلیمنٹری سکول جمبر میں منعقد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

جمبر(ایف یو نیوز) 23مارچ یوم پاکستان کی تقریب کل رفیق ماڈل سکول میں ہوگی۔ تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ذیشان ماجد ایڈیٹرانچیف انصاف ٹی وی، نامور تجزیہ نگار اور کالمسٹ صابر مغل، کالمسٹ مرزا یاسین بیگ اور یو سی ۹۹کے چئیرمین رانامحمد ادریس خان ہونگے۔ دیگر مہمانان گرامی میں منور حسین ، اشفاق خان، فیروز خان، فقیر حسین،محمد اعظم، غلام یسین، سابق ناظم الیاس خانزادہ، سیدذاکرشاہ، ریاض کھوریا اور رحمت کمبوہ ہونگے۔تقریب میں سکول کے بچے ٹیبلو، ملی نغمے، ڈرامے اور تقاریر کرکے پاکستان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ تقریب کے آخر میں سکول کے سالانہ امتحان میں پہلے چارپوزیشن ہولڈربچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس خصوصی تقریب کا سکول کے سرپرست شکیل خان اور پرنسپل شفیق خان نے کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnlkoao
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *