عبدالستارایدھی کی وفات سے یتیم بچے ایک بارپھر یتیم ہوگئے: عقیل خان کالمسٹ

Print Friendly, PDF & Email

دکھ کی اس گھڑی میں کالمسٹ برادری ایدھی فیملی کے ساتھ ہے۔کالمسٹ برادری


لاہور(ایف یو نیوز) مولانا عبدالستار ایدھی کی وفات پورے ملک کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ کالمسٹ برادری دکھ کی اس گھڑی میں ایدھی فیملی کے ساتھ ہے۔ مولانا عبدالستار ایدھی کی وفات پر کالمسٹ عقیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہمدری اور انسانیت کی خدمت کا ایک باب بند ہوگیا۔ مولانا ایدھی پوری دنیا میں پاکستان کے چلتے پھرتے سفیر تھے۔ ان کی موت سے یتیم بچے ایک بار پھر یتیم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی نے اپنی سادہ اور درویشانہ زندگی سے ثابت کردیا کہ اس دنیا میں دولت کی کوئی اہمیت نہیں، لاکھوں روپے ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ذات پر ایک روپیہ خرچ کرنا گوارا نہیں کیا۔ عقیل خان نے فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ا?پ کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ جنت کے اس مسافر کو اپنی منزل مقصود پر پہنچائے۔ کالمسٹ مرزا یسین بیگ، کالمسٹ ساجد اعوان، کالمسٹ اختر سردار چوہدری اور چیف ایڈیٹر پاک نیوز وسیم نذر نے بھی اپنے اپنے بیان میں مولانا ایدھی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/hj3yzvq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *