ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار منعقد

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ) ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی انجمن فلاح مریضان اور محکمہ سوشل ویلفیئر ترقی خواتین و بیت المال زیر اہتمام DHDC ہال پاکپتن میں منعقد ہوا سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمدنے خیالات کااظہار کرتے کہا ٹی بی ایک خطرناک مرض ہے جو ایک انسان سے دوسرے تک پھیلتی ہے ہماری تھوڑی سی توجہ مریض کی زندگی بچا سکتی ہے اس مرض کے خاتمے کیلئے ہم سب کواپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے علی عاطف اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہمیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تمباکو نوشی اور اسکے دھوئیں میں بیٹھنے ناقص غذاقوت مدافعیت میں کمی دھوئیں میں کام کرنے سے پھیپھڑوں کی کمزوری اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہونے کا باعث بنتی ہیں حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے کہا کہ جس کسی نے ایک انسان کی زندگی بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی زندگی بچا لی ٹی بی ایک مہلک لیکن قابل علاج مرض ہے جدید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روزانہ 450افراد ٹی بی کا شکار ہو رہے ہیں ہم سب کو اس مسلے کا حل نکالیں اس کیلئے ضروری ہے تمام سماجی تنظیمیں سوشل وورکر آوایرنس پروگرامز کا اہتمام کریں ڈاکٹر غلام عباس خان ٹی بی کلینک انچارج نے کہا کہ ٹی بی کا مکمل علاج مفت ہے مریض کو اسکی ادویات گھر تک پہنچائی جاتی ہیں ٹی بی کے تمام ٹیسٹ خون بلغم، مائیکروجین ایکسپرٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں ایسے لوگ جن کو دو ہفتے سے زائد کھانسی یا اس میں خون، وزن کم ہونابھوک کی کمی یا ہلکا بخار ہو تو فوری ٹی بی کے ٹیسٹ کرائیں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان نے کہا کہ اب تو ٹی بی کا علاج بہت آسان ہے پہلے نو ماہ علاج کا دورانیہ تھا جو کے کم ہو کر 6 ماہ رہ گیا ہے مریض کو چاہیے کہ وہ بجائے ٹوٹکے کرنے کے یا علاج سے بھاگنے کی بجائے سنجیدگی سے اپنا علاج کروائے لیکن اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس موزی مرض میں مبتلا کرنے کا باعث بنتا ہے وقار فرید جگنو صدر انجمن فلاح مریضان و صدر پریس کلب پاکپتن نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے اردگرد ٹی بی کی علامات والاشخص دیکھیں تو اسے فوری طور پر ٹی بی کلینک لے کر جائیں آپ کے اس قدم سے اسکی زندگی بچ جائے حکیم عبدالمجید شامی صدر پاکستان طبّی کانفرنس ہومیو ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ ہومیو ڈاکٹر محمد علی، حکیم نذیر قادری حکیم خرم شہزاد، حکم غلام مصطفی ساجدحکیم محمد حنیف نے کہا کہ حقوق اللہ کی معافی ہو سکتی ہے لیکن حقوق العباد کی نہیں سیمینار میں اور ڈاکٹرز، نرسز سٹیک ہولڈر، سماجی تنظیموں کے ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا 

Short URL: http://tinyurl.com/y25jzzlu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *