واں بھچراں شہر بھر میں مضرصحت اور پانی ملا گوشت فروخت ہونے لگا‘انتظامیہ سب اچھا کا راگ آلاپنے لگی

Print Friendly, PDF & Email

واں بھچراں (ایف یو نیوز)واں بھچراں شہر بھر میں مضرصحت اور پانی ملا گوشت فروخت ہونے لگا‘انتظامیہ سب اچھا کا راگ آلاپنے لگی ‘شہریوں نے ڈی سی اومیانوالی سمیت پوری انتظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واں بھچراں شہر بھر میں کسی ایک دکان پر بھی پانی کے بغیر صحت مند گوشت دکھادیں توڈی سی اومیانوالی اور اے سی میانوالی کو پھولوں کے ہار پہنائیں گے ‘شہر بھر میں مضرصحت اور پانی ملا گوشت حکومتی ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہورہاہے ،گوشت میں پانی ملانے سے گوشت کا وزن زیادہ ہوجاتاہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کسی ایک دکان پر بھی صحت مند گوشت دکھادیں تو شہری انتظامیہ کی رٹ تسلیم کرلیں گے ۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ واں بھچراں کے افراد میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں مضرصحت اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں جوکہ قیمے والے پکوڑے سموسوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

823 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/jospbrl
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *