دین محمدی ہمیں وطن سے محبت کا درس دیتا ہے: عمر زمان صدیقی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق  آباد (ایف یو نیوز) ہمارا دین ہمیں امن اور محبت کا درس دیتا ہے اور احتجاج کے ہر طریقہ سے منع کرتا ہے جس سے نقصان ہو یہ ملک ہمارے بزر گوں نے بنایا ہے ہم اپنی جان پر کھیل کر اس کی حفاظت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مذہبی سکالر مولانا محمد عمر زمان صدیقی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جہاں تک نبی کریم ﷺ کی محبت اور حرمت کا مسئلہ ہو تو کوئی بھی گنگار سے گنہ گار مسلمان کمپرومائز نہیں کرسکتا اور قرآن و حدیث اور ملک کے قانون کے مطابق گستاخ رسول کی سزا موت ہے ملیشیا ء کے پرویز نامی شخص نے جو گستاخ آمیز گفتگو فیس بک پر اپ لوڈ کی ہے ا س پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے قائد دین اہل سنت نے قانون کے مطابق اس پر ایف آئی آر درج کروادی ہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی بانیان کی توہین سخت سزائیں ہیں اور برداشت نہیں کی جاتیں جب مسلمان کسی بھی مذہب کے بانی کے خلاف بد زبانی نہیں کرتے تو کسی ددیگر مذہب کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ آپ ﷺ کے خلاف بد زبانی نہ کریں ورنہ عاشقان مصطفےٰ ﷺ اور غازیوں کی مثالیں موجود ہیں جو بد زبانی کرتا ہے اس کی زبان اور گردن انجام کو پہنچ جاتی ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h42zblk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *