وقف اراضیات و مزارات حکومت پنجاب سرکل پاکپتن کے متفرق ٹھیکہ جات / پٹہ جات 9 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)وقف اراضیات و مزارات حکومت پنجاب سرکل پاکپتن کے متفرق ٹھیکہ جات / پٹہ جات 9 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے ، ٹھیکہ کی معیاد یکم جولائی2019 تا30 جون 2020 ایک سال کی مدت کیلئے ہوگی ، تاہم مقررہ مدت کے اندر ایڈوانس زر ٹھیکہ جمع کروانے کی صورت میں مزید دو سال کی توسیع حسب پالیسی ممکن ہے ، نیلام عام میں حصہ لینے کیلئے قومی شناختی کارڈ کی عکسی نقل اور مقرر کر دہ زرضمانت جمع کر وانا لازمی ہوگا ، کامیاب بولی دہندہ کو سالم ٹھیکہ موقع پر جمع کر وانا ہوگا بصورت دیگر جمع شدہ زر ضمانت بحق محکمہ ضبط کر لی جائیگی اور نیلام آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دیا جائے گا ، کامیاب بولی دہندہ بمطابق بولی کل زر ٹھیکہ پر گورنمنٹ کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس موقع پر جمع کروانے کا پابند ہوگا ، کامیاب بولی دہندہ مجوزہ مالیت کے اشٹام پیپرز پر معاہدہ تحریر کروانے کا پابند ہوگا اور دیگر شرائط نیلام موقع پر پڑھ کر سنائی جائیں گی ، خواہشمند حضرات دیگرشرائط دفتری اوقات کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف لاہور ، دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن سے حا صل کر سکتے ہیں، علاوہ ازیں تابع منظوری آفسیر مجاز ہوگا، مفصل شرائط دفتری اوقات کار میں معلوم کی جا سکتی ہیں،جائے نیلام دفتر ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ پر کیا جائے گا ، یہ بات ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف سرکل پاکپتن نے مر اسلہ میں بتائی۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxdck9z9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *