سینکڑوں دیہاتیوں کابچے کی نعش سڑک پررکھ کرپولیس کیخلاف شدیداحتجاج، آرپی اوکی گاڑی روک لی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز)سینکڑوں دیہاتیوں کابچے کی نعش سڑک پررکھ کرپولیس کیخلاف شدیداحتجاج آرپی اوکی گاڑی روک لی زمہ داران پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ آرپی اوساہیوال نے دوڈی ایس پیزپرمشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بناکررپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق نواحی ملک رحمونکاکارہائشی الطاف وٹو اپنی حاملہ بیوی کی دوائی لینے کیلئے جارہاتھاکہ تھانہ صدر پولیس کے اے ایس آئی رانامنیراوردیگرپولیس اہلکاروں نے الطاف وٹو کوگرفتارکرکے جوئے کاجھوٹا مقدمہ درج کرکے حولات بندکردیا اسی دور ان الطاف کے گھربیٹے کی پیدائش ہوتے ہی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے زچہ وبچہ دونوں کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طورپرڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیاجہاں پرنومولود بچہ دم توڑ گیا سینکڑوں دیہاتی سیخ پاہوگئے بچے کی نعش کوسڑک پررکھ کرتھانہ صدر پولیس کیخلاف شدیداحتجاج کیا اسی دوارن مظاہرین نے آرپی اوساہیوال طارق رستم چوہان کی گاڑی کو روک لیااورشدیدنعرہ بازی کی مظاہرین نے کہاکہ وہ الطاف کی بے گناہی کیلئے سب انسپکٹر مرتضیٰ کی منتیں کرتے رہے آرپی اونے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے دوڈی ایس پیز میڈم شاہدہ نورین اورہمایوں افتخارپرمشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بناکر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/ztbarft
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *