ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن ہے ایسے تہوارسے مسلمانوں کوبچناچاہیے،حافظ کریم اللہ چشتی

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن ہے ایسے تہوارسے مسلمانوں کوبچناچاہیے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن جوگزشتہ کچھ سالوں سے ہمارے معاشرے میں غیراسلامی اورفضول رسم پوری بے حیائی اورشرم وحیاءکے تمام تقاضوں کوبالائے طاق رکھ کرمنایاجارہاہے ۔مسلمان اپنی پاکیزہ ثقافت اورعمدہ تمدن کوچھوڑکراغیارکے تہواروںکے دلدادہ ہوتے جارہے ہیں ۔ مغربی طاقتیں متحدہوکراسلامی ثقافت وتمدن کوبے حیاءوعریانیت میں تبدیل کرکے اسے روشن خیالی اورآزادی کانام دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔آزادی کے نام پرغیرمحرم کے ساتھ گھومنے پھرنے اورجنسی تعلقات قائم کرنے کوباعث فخرسمجھاجارہاہے جس کی ہمیں اسلام اجازت نہیں دیتا۔مسلمانوں کوایسے تہواروں سے بچناچاہیے ۔جودین ودنیامیں تباہی وبربادی کاباعث ہوں ۔

 1,042 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jxxzxxz
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...