سلسلہ چشتیہ کے عظیم صو فی بزرگ حضر ت با با فر ید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 774 ویں سا لا نہ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز)سلسلہ چشتیہ کے عظیم صو فی بزرگ حضر ت با با فر ید الدین مسعود گنجشکر ؒ کے 774 ویں سا لا نہ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات کا سلسلہ جاری پہلے روزبہشتی درواز ہ سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود چشتی نے ملک بھر کے سجادہ نشین اور چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان، سابق کپتان قومی کرکٹر جاوید میاں داد، نامور ادا کار بہروز سبز واری کے ہمراہ کھولا فضا حق فرید یا فرید کے ورد سے گونج اٹھی urs-baba-farid-1تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں774 واں سالانہ عرس کے موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے، ولی عہد سجا دنشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی اور ملک بھر کے گدی نشین کے ہمراہ پہلے روز کابہشتی دروازہ کھولا جہاں سے ملک بھر کے سجادہ نشین چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان،سابق کپتان کرکٹ جاوید میاں داد، نامور اداکار بہروز سبز واری، لاکھوں زائرین اور مریدین نے گزرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ نے زائرین میں روائیتی تبرک تقسیم کئے بہشتی دروازہ نماز مغرب سے نماز فجر تک کھلا رہتا ہے عرس کے آخری تین روز محکمہ اوقاف، ملک کی مقتدر شخصیات اور انتظامیہ کے اعلی افسران بہشتی دروازہ کھولنے کی سعادت حاصل کرے گے۔urs-baba-farid-2

Short URL: http://tinyurl.com/h83eg6r
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *