عرس حضرت بابا فرید پر آنے والے زائرین پر بد ترین لاٹھی چارج، سینکڑوں زائرین شدید زخمی، متعدد بے ہوش

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز) عرس حضرت بابا فرید پر بہشتی دروازہ کی سعادت کے لئے ملک بھر سے آنے والے زائرین پر ڈی ایس پی کے حکم پر بد ترین لاٹھی چارج سینکڑوں زائرین شدید زخمی متعدد بے ہوش تفصیلات کے مطابق عرس حضرت بابا فرید پر بہشتی دروازہ کی سعادت کے لئے دوردراز اضلاع سے آنے والے زائرین گھنٹوں سے نگینہ چوک میں قطار میں انتظار کے لئے کھڑے تھے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود نگینہ چوک میں پولیس اہلکار ڈی ایس پی بدر منیر کا حکم ملنے کا انتظار کرتے رہے گیٹ نہ کھلنے کے باعث زائرین کا رش بڑھ گیا اور دھکم پیل شروع ہو گئی جس سے زائرین گر گئے اوپر سے ڈی ایس پی بدر منیر نے نگینہ چوک پہنچ کر پولیس اور ایلیٹ فورس کو زائرین پر لاٹھی چارج اور انہیں واپس ہٹانے کا حکم دے دیا اور اپنی موجودگی میں پولیس اہلکاروں سے زائرین پر ڈنڈوں اور پائپوں کی بارش کروادی جس پر سینکڑوں زائرین کے سر پھٹ گئے اور متعدد بے ہوش گئے جبکہ زائرین کے بڑی تعداد موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ سے بھی محروم ہوگئی پولیس اہلکاروں نے ریسکیو1122کے اہلکاروں کو لاٹھی چارج کے مناظر موبائل میں محفوظ کرنے اور فرسٹ ایڈ دینے سے بھی روکے رکھا زائرین پر بدترین تشدد اور غیر اخلاقی سلوک پر شہری وسماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/z2q84cl
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *