انتحابات میں قوم پرستوں کے کاغذات مسترد کرنا حق خود ارادیت کے خلاف ہے: یو کے پی این برمنگھم

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر)انتحابات میں قوم پرستوں کے کاغذات مسترد کرنا حق خود ارادیت کے خلاف ہےان خیالات کا اظہارترجمان یوکے پی این پی برمنگھم سعید خان ، جنرل سیکرٹری قمرخلیل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہو ں نے کہاکہ نام نہا د آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں قوم پرستوں کو اجازت نہ دینا انسانی حقوق اور جمہوریت کی کھلا کھلم خلاف ورزی ہے، ایکٹ ٧٤ میں الحاق کی شق بنیادی انسانی حقوق کے مترادف ہے. شفاف انتخابات کا ڈوھونگ رچایا جا رہا ہے درحقیقت انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پابندیاں عائد کر کے دنیا کے سامنے آزاد اور شفاف انتخابات کا فراڈ کیا جا رہا ہے.انتخابات میں محض حکومت پاکستان اور اسٹیبلیشمنٹ اپنے پالتوں لوگوں اور جما عتوں کو شامل کررہی ہے انسانی سوچ پرہرگز پابندی نہیں عائد کی جا سکتی، خفیہ ادارے عوام کو ایک سوچی سمجھی سازش کی طرف لے جانا چاھتے ہیں جو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس ظلم و بربرت کا نوٹس لیں،  ادھر گلگت بلتستان میں بابا جان اور انکے ساتھیوں کو ٤٠ سال کی سزا دینا بین الاقوامی لاء کے ساتھ مزاق ہے، حکومت پاکستان غریب اور عوام کے منتخب کردہ لیڈر کو آگے بڑھنے اور اسمبلی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر چکی ہے مگر بابا جان کی مقبولیت میں جب کوئی فرق نہ آیا تو ایک سازش سے غلط اور بے بنیاد الزامات لگا کر پابند سلاسل کر دیاگیا. حکومت پاکستان کے اس ظلم کو عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جاییں اور بابا جان کو غیر مشروط با عزت بری کیا جاۓ۔

Short URL: http://tinyurl.com/z333cqz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *